ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کوٹا دوہرے قتل معاملے بی جے پی ضلع پنچایت رکن سمیت 6ملزمین گرفتار

کوٹا دوہرے قتل معاملے بی جے پی ضلع پنچایت رکن سمیت 6ملزمین گرفتار

Fri, 08 Feb 2019 22:58:37    S.O. News Service

برہماور8؍فروری (ایس او نیوز)کوٹا میں پچھلے دنوں گھر کے بیت الخلاء کی ٹنکی بنانے کے مسئلے پر شروع ہونے والا جھگڑاجو دوہرے قتل پر ختم ہواتھا، اس معاملے میں پولیس نے 6ملزمین کو گرفتار کرلیا ہے جن میں ایک بی جے پی کا ضلع پنچایت رکن بھی شامل ہے۔خیال رہے کہ یتیش کنچن اور بھرت پجاری نامی دو دوستوں کو قتل کردیا گیا تھا اور ملزمین کو گرفتار نہ کیے جانے پر عوام کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ بھی ہوا تھا۔

پولیس کے بیان کے مطابق اس نے راج شیکھر ریڈی(44سال)،روی عرف میڈیکل (42سال) کو مڈیکیرے سے گرفتار کرلیا۔اس کے علاوہ ہوسانگر شیموگہ سے راج شیکھر ریڈی کے بھائی ہریش ریڈی(40سال)،کوڈاور سے مہیش کمار عرف مہیش گانیگا (38سال)،روی چندرا پجاری عرف روی (28سال) اور راگھویندرا کنچن (38سال) کو گرفتار کرلیا ہے۔

ان ملزمین میں راگھویندرا کنچن بی جے پی سے ضلع پنچایت کارکن ہے اور پہلے سے اس پر قاتلانہ حملے کامعاملہ درج ہے،اور وہ ہسٹری شیٹر بھی ہے۔ ہریش ریڈی پر7مجرمانہ معاملات درج ہیں۔جبکہ راج شیکھر ریڈی پر 9کیس درج ہیں۔ملزم مہیش کے بارے میں پولیس نے بتایا ہے کہ وہ بھی ایک قتل معاملے میں پہلے سے ہی ملزم ہے۔پولیس انہیں عدالت میں پیش کرکے مزید اپنی تحویل میں لے کر ان سے پوچھ تاچھ کرنے کا منصوبہ بنارہی ہے۔


Share: